1783395633277
1783395633277

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت 30 ہزار غریب خاندانوں کو قابل کاشت سرکاری زمین کا مالک و مختار بنا دیا۔

اس اسکیم کے تحت منتخب ہونے والے خاندانوں کو 100 روپے سالانہ لیز پر 20 سال کے لیے زمین کی ملکیت کے حقوق دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فی ایکٹر 50 ہزار روپے کی مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے قرعہ اندازی کے موقع پر فیصل آباد کے ایک کامیاب خاندان سے فون پر بات چیت کی اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ زمین اب ان خاندانوں کی اپنی ہے، وہ اس پر کاشتکاری کر کے اپنا روزگار بہتر بنا سکتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اس سکیم کا مقصد غریب اور مستحق خاندانوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی زمین پر کاشتکاری کر کے خود کفیل بن سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سکیم کے تحت ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ کسان جدید طریقوں سے کاشتکاری کر سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے کامیاب خاندانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک نیا آغاز ہے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اب یہ زمین ان کی اپنی ہے، وہ اسے کسی بھی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

"اپنا نام چیک کرنے کے لیے نیچے دی گئی پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کریں۔”

By Goshy_Writes

Goshy_Writes پر حاصل کریں پاکستان کی تازہ ترین خبریں، ٹیکنالوجی اپڈیٹس، حکومتی سکیمیں، آن لائن ارننگ، SEO گائیڈز اور ڈیجیٹل اسکلز کی مکمل معلومات اور آسان رہنمائی بالکل اردو میں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے