59132
59132

کراچی (ویب ڈیسک) – اسکردو کے لیے پرواز کرنے والے نجی ایئرلائن کے ایک مسافر طیارے سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں طیارے کے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ پرواز پی کے 455 کے ساتھ پیش آیا، جس میں 170 مسافر سوار تھے۔ طیارہ کراچی سے اسکردو کے لیے پرواز کر رہا تھا کہ رن وے سے اڑان بھرتے ہی ایک پرندہ اس سے ٹکرا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس 320 طیارے کے انجن نمبر ٹو کو شدید نقصان پہنچا اور انجن کے بلیڈ ٹوٹ گئے۔ تاہم پائلٹ کی بروقت اور ہوشیارانہ کارروائی کی بدولت طیارہ محفوظ طریقے سے واپس اسی ایئرپورٹ پر لینڈ کر لیا گیا۔

واقعے کے فوری بعد طیارے کے تمام 170 مسافروں کو ایئرپورٹ لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں کھانے پینے اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔ کسی بھی مسافر کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور متبادل انتظامات کے تحت مسافروں کو جلد ممکنہ طور پر ان کی منزل روانہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ طیاروں کے پرندوں سے ٹکرانے کا واقعہ ہوا بازی کے شعبے میں ایک عام مسئلہ ہے تاہم اس بار پائلٹ کی مہارت اور گراؤنڈ سٹاف کی فوری ایکشن کی بدولت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

By Goshy_Writes

Goshy_Writes پر حاصل کریں پاکستان کی تازہ ترین خبریں، ٹیکنالوجی اپڈیٹس، حکومتی سکیمیں، آن لائن ارننگ، SEO گائیڈز اور ڈیجیٹل اسکلز کی مکمل معلومات اور آسان رہنمائی بالکل اردو میں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے